"آئی ایم ایف کی شرط کے تحت سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا حکم"
"آئی ایم ایف کی شرط کی تکمیل، سرکاری ملازمین پر کڑی پابندیاں"
وفاقی حکومت آج آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرے گی، اعلیٰ سرکاری افسران پر کڑی پابندیاں لگانے کا قانون آج قومی اسمبلی میں پیش ہوگا ۔ وفاقی حکومت کا سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں ترمیم کا فیصلہ، وفاقی وزیر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد چیمہ سول سرونٹس ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کریں گے۔ ، بل کے تحت سول سرونٹس ایکٹ 1973 کی شق 15اےمیں ترمیم کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ترمیمی بل کے تحت سول سرونٹس کو بیرون ملک موجود اثاثے ظاہر کرنے کا پابند بنایا جائے گا۔ گریڈ سترہ سے 22 کے افسران کو اپنے سمیت اپنے اہل خانہ کے اثاثے بھی ظاہر کرنا ہونگے ، ملک اور بیرون ملک منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات بھی دینا ہونگی۔ ،اپنے اور اہل خانہ کے غیر ملکی دوروں اور اس کی وجوہات بھی بتانا ہونگی۔ اثاثہ جات کو ہر سال پبلک کرنا لازمی قرار دیا جائے گا ،وفاقی کابینہ نے چند دن قبل سول سرونٹس ترمیمی بل کی منظوری دی تھی۔ ،آج اسے باقاعدہ قانون کی شکل میں قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news today
newspaper
city news
India
Hindi news
breaking news
news bulletin
headlines
بیٹھک نیوز
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
fox news
abc news
وفاقی حکومت
قومی اسمبلی
وفاقی کابینہ
سرکاری ملازمین
ایم ایف کی شرط قبول
اعلیٰ سرکاری افسران
اثاثہ جات
تبصرے
Please keep the discussion respectful.