سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی پنجاب حکومت کی ترجمان پر کڑی تنقید
پنجاب حکومت کی ترجمان بغیر حقائق بیانات دیتی ہیں، شرجیل میمن
کراچی: وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ترجمان بغیر حقائق بیانات دیتی ہیں۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراطلاعات پنجاب نے ٹریفک حادثات پر سیاست کی کوشش کی۔ ، پنجاب کی وزیراعلیٰ، وزیراطلاعات بغیر تیاری کے بیانات دیتے ہیں، پنجاب حکومت کی ترجمان بغیر حقائق بیانات دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد، سکھر روڈنیشنل ہائی وے اتھارٹی کا ہے، حیدرآباد تا سکھر روڈ مکمل نہیں ہوا یہ وفاقی حکومت کی نااہلی ہے۔ ، حکومت سندھ نے وفاق کو اس روڈ کے لیے 7 ارب دیے آج تک مکمل نہیں ہوا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا سندھ میں مینڈیٹ ہے، سندھ کے لوگوں نے ہمیشہ ن لیگ، پی ٹی آئی کو مسترد کیا ہے، ۔ پنجاب میں ن لیگ نے خدمت کی ہے تو فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
today news paper
epaper today
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
headlines
بیٹھک نیوز
Magazine News
Multan Urdu News
Pakistan Today
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
abc news
google news
پنجاب حکومت
وزیراطلاعات
شرجیل انعام میمن
شرجیل میمن
وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ
پنجاب کی وزیراعلیٰ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.