محدود وسائل میں پنجاب پولیس امن قائم رکھنے کیلئے کوشاں:ایڈیشنل آئی جی
"ملتان پولیس لائن میں سول سروسز اکیڈمی کے زیر تربیت افسران کا تفصیلی دورہ"
ملتان (کرائم رپورٹر) سول سروسز اکیڈمی کے 58 زیر تربیت افسران کا ملتان کا دورہ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے ملتان پولیس لائن میں زیر تربیت افسران کا استقبال کیا ۔ ایس ایس پی آپریشن ملتان کامران عامر خان ،ایس پی کینٹ کائنات اظہر خان اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے ساؤتھ پنجاب کے لا اینڈ آرڈر کے متعلق تمام زیر تربیت افسران کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس کے ساتھ ساتھ ایڈیشنل ائی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے کچہ رحیم یار خان اور کچہ راجن پور کے بارے میں تفصیل کے ساتھ تمام زیر تربیت افسران کو بتایا کچہ کے علاقہ میں آنے والے مسائل اور ان کے حل کے بارے میں حکومتی اقدامات کی تفصیلی بریفنگ دی۔ ، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے زیر تربیت افسران کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ساؤتھ پنجاب پولیس اپنے فرائض کو کچہ کے علاقہ میں اور تمام اضلاع میں امن قائم رکھنے کے لئے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنے فرائض محدود وسائل میں سرانجام دے رہے ہیں۔ ، تقریب کہ آخر میں ڈائریکٹر فیصل ظہور اور ایڈیشنل ڈائریکٹر بابر ذولفقار علی نے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان کو یادگار شیلڈ دی ۔ جبکہ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے پروبیشنرز کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور تمام افسران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
epaper today
city news
Multan news
India
Hindi news
latest news
breaking news
news headlines
headlines
head lines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
google news
تفصیلی بریفنگ
حکومتی اقدامات
سول سروسز اکیڈمی
58 زیر تربیت افسران
ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب
محمد کامران خان
ڈائریکٹر فیصل ظہور
ایڈیشنل ڈائریکٹر بابر ذولفقار علی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.