ضلعی انتظامیہ کا ماڈل مویشی منڈی جسونت نگر میں بھرپور کریک ڈاؤن
مویشی منڈی میں بھتہ خوری اور غیر قانونی فیس وصولی کے خلاف کریک ڈاؤن
ملتان( خصوصی رپورٹر )ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ماڈل مویشی منڈی جسونت نگر میں بھرپور کریک ڈاؤن کیا گیا اس موقع پر بھتہ خوری اور غیر قانونی فیس کی وصولی میں ملوث 3 ٹھیکدار گرفتار کرلئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدلسمیع شیخ نے گزشتہ روز مویشی منڈی میں اچانک چھاپہ مارا اور انٹری گیٹ پر متعدد غیر قانونی پرچی کاونٹرز سربمہر کر دیے ۔ کوآرڈینیٹر وزیراعلی پنجاب کمپلینٹ سیل عمر فاروق بھٹی اور پولیس حکام بھی آپریشن میں شریک تھے۔ آپریشن کے دوران ناجائز آڑھتوں اور بھتہ خوری کے کیمپ بھی مسمار کردیے گئے ۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدلسمیع شیخ نے کہا کہ مویشی منڈی میں جانور لانے کی ڈبل فیس وصولی کی شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر کمشنر عامر کریم خاں نے بھتہ خوری اور کرپشن کی شکایات پر ایکشن لینے کا ٹاسک دیا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے کہا کہ مویشی منڈی میں سرکاری فیس کے بینرز اور چارٹ لگائے جائیں گے جبکہ ٹھیکدروں کو سرکاری فیس کی وصولی کرکے سہولیات فراہمی کی وارننگ دی ہے۔اے سی سٹی نے مزید کہا کہ جانوروں کی خرید و فروخت صرف منڈی کی حدود میں یقینی بنائیں گے۔ دریں اثناء آڑھتیوں اور خریداروں نے بھتہ خوری کے خلاف ایکشن لینے پر ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news today
newspaper
city news
Pakistan news
Multan news
Pakistan
India
Hindi news
latest news
breaking news
news headlines
headlines
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
abc news
ضلعی انتظامیہ
ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری
کمشنر عامر کریم خاں
ماڈل مویشی منڈی جسونت نگر
کمپلینٹ سیل
اسسٹنٹ کمشنر سٹی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.