نشتر:مالی بحران سنگین ہوگیا،جنرل آپریشن تھیٹر میں بھی ادویات کی قلت
"نشتر ہسپتال میں ادویات کا بحران: مریض اور لواحقین مشکلات کا شکار"
ملتان(جنرل رپورٹر)مالی بحران کے شکار نشتر ہسپتال میں ادویات کا بحران شدت اختیار کرنے لگا آوٹ ڈور اور ان ڈور وارڈز کے ساتھ ساتھ جنرل آپریشن تھیٹر میں بھی ادویات کی شدید قلت کی وجہ سے مریض اور ان کے لواحقین خوار ہونے لگے ہیں۔ آپریشن کے عین وقت پر ہی مریضوں کے لواحقین کو باہر سے سامان خریدنے کے لئے پرچی تھما دی جانے لگی ہے دوسری جانب نشتر انتظامیہ سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہی ہے زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس وقت بھی نشتر ہسپتال ملتان کے جنرل آپریشن تھیٹر میں ناٹ ایویل ایبل (این اے)سامان کی فہرست میں کل 23 آئٹمز شامل ہیں۔ انجیکشن کیٹا من،انجیکشن ڈورمیکم،سکن سٹیپلر،ہینڈ سینی ٹائزر،سپرنگ ڈرین سسٹم،بلیڈر واش 60 ایم ایل،انجیکشن ایڈرنالم،سپون گوسٹون،پائیو ڈین سکرب،ٹی ٹیوب 16 نمبر،انڈر واٹر سیل بوتل۔انجیکشن labetalol انجیکشن hydralazin,d سرجیکل گلوز،انجیکشن ایٹروپن،انجیکشن سولو کارٹیف،لگنو گین جیل،پائیو ڈین سلوشن،انجیکشن لاریس،آئی وی لائین 22 جی سمیت دیگر آئٹمز شامل ہیں زرائع کا کہنا ہے کہ ایسے مریض جو صحت سہولت کارڈ پر زیر علاج ہیں۔ ان سے بھی کچھ ادویات عین وقت پر باہر سے منگوائی جاتی ہیں اور مریض وہ ادویات قیمت دے کر خریدنے پر مجبور ہیں اس بارے میں مریضوں اور ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ نشتر انتظامیہ جلد سے جلد ادویات کی خریداری کرے تاکہ ان کو نشتر سے ہی تمام تر ادویات مل سکیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Pakistan news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news headlines
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
آپریشن
نشتر ہسپتال
ادویات کی شدید قلت
نشتر انتظامیہ
مالی بحران
ادویات کا بحران
ادویات کی خریداری
سامان خریدنے
جنرل آپریشن تھیٹر
تبصرے
Please keep the discussion respectful.