پاکستان کے امن و استحکام کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ، آرمی چیف
جنرل عاصم منیر کا بنوں دورہ: پاکستان کے امن و استحکام کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا
چیف آف آرمی اسٹاف ( سی او اے ایس ) جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے امن و استحکام کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار نے بنوں چھاؤنی پر خوارج کے ناکام دہشت گرد حملے کے بعد خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کا دورہ کیا۔ جہاں کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران جنرل عاصم منیر کو جاری آپریشنز اور علاقے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) بنوں کا بھی دورہ کیا ۔ اور زخمی فوجیوں کی خیریت دریافت کی، ان کی غیر متزلزل لگن کا اعتراف کیا۔ سپہ سالار نے فوجیوں کے بلند حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے اعادہ کیا کہ پاک فوج ریاست کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کرتی رہے گی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
newspaper
city news
India
Hindi news
latest news
breaking news
headlines
head lines
بیٹھک
نیوز Pakistan news
Editorial
Essay women day
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
google news
آئی ایس پی آر
پاک فوج
چیف آف آرمی اسٹاف
، آرمی چیف
سپہ سالار
تبصرے
Please keep the discussion respectful.