سعودیہ، امریکا سمیت 8 ملکوں سے مزید 37 پاکستانی بے دخل
سعودیہ، امریکا، قبرص اور سینیگال سے مزید 37 پاکستانی بے دخل کر دیے گئے
جن میں سے 3 کو بلیک لسٹ ہونے پر کراچی میں حراست میں لے لیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق امریکا پہنچے ایک پاکستانی کا امیگریشن حکام نے ویزا منسوخ کرکے اسے پاکستان واپس بھیج دیا۔ قبرص پہنچے 1 پاکستانی کو امیگریشن نے ناپسندیدہ قرار دے کر واپس کر دیا۔ امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ برازیل میں بغیر دستاویزات پہنچے پاکستانی کو بھی بے دخل کر دیا گیا۔ سینیگال میں انسانی اسمگلنگ کیلئے پہنچے 1 پاکستانی کو حراست میں لے کر واپس بھیج دیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں ویزا منسوخ کرکے 2 افراد کو واپس بھیجا گیا ۔ جبکہ سعودی سسٹم میں ویزا ریکارڈ نہ آنے، بلیک لسٹ، منشیات، زائد المیعاد قیام، بھیک مانگنے، کفیل کے بغیر کام کرنے، کام سے مفرور، چوری کے الزامات اور پاسپورٹ گم کرنے پر 26 پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak news
news today
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Multan news
Hindi news
breaking news
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Magazine News
Multan Urdu News
Pakistan Today
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
google news
انسانی اسمگلنگ
امیگریشن ذرائع
حراست
37 پاکستانی بے دخل
امریکا پہنچے
تبصرے
Please keep the discussion respectful.