چین کی پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدت میں توسیع
چین نے پاکستان کے قرض کی واپسی کی مدت میں توسیع کر دی: 2 ارب ڈالر کی مدت میں ایک سال کا اضافہ
چین کی پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدت میںتوسیع چین کی جانب سے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے معاشی استحکام اور بحالی کے لیے پاکستان کے دیرینہ دوست چین کا معاشی تعاون جاری ہے اور اس سلسلے میں چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی رقم کی مدت میں ایک سال کی مزید توسیع کر دی ہے۔ چین کے 2 ارب ڈالر کے اس قرض کی واپسی کی مدت 24 مارچ کو پوری ہو رہی تھی ۔ وزارت خزانہ کی جانب سے چین کی طرف سے 2 ارب ڈالر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کی واپسی کی مدت میں ایک سال کی توسیع سے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط رکھنے میں مدد ملے گی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news today
epaper today
city news
Pakistan news
Multan news
Hindi news
latest news
news headlines
headlines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Essay women day
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
abc news
وزارت خزانہ
معاشی استحکام
چین
قرض کی واپسی
سال کی توسیع
پاکستان کو زرمبادلہ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.