محکمہ زراعت ، پولیس کا چھاپہ، ایک کروڑ سے زائد مالیتی جعلی کھاد برآمد
"ملتان میں جعلی کھاد کی فروخت، محکمہ زراعت کی سخت کارروائی"
ملتان(خصوصی رپورٹر )محکمہ زراعت توسیع کی ٹیم نے پولیس پارٹی کے ہمراہ سدرن بائی پاس ملتان کے قریب واقع ایک غیرقانونی سٹور پر چھاپہ مارا۔ کامیاب چھاپہ کے نتیجہ میں جعلی ایس او پی کے 365 اور ایم او پی کھاد کے 597 بیگ برآمد کرلئے۔ پکڑی گئی جعلی کھاد کی مالیت 1کروڑ 16 لاکھ 64 ہزار روپے بنتی ہے۔ موقع سے 1 ملزم راحیل رفیق گرفتار کرلیا۔ملزم جعلی کھادیں تیارکرکے مارکیٹ میں فروخت کررہا تھا۔ اسسٹنٹ فرٹیلائزر کنٹرولر اللہ رکھا سندھو نے جعلی کھادوں کو قبضہ میں لے کر حوالہ پولیس کردیا۔ موقع پر جعلی میٹیریل کے نمونہ جات حاصل کرکے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے۔ جبکہ 2 ملزمان رانا محمد عارف(مالک کھاد) اور راحیل رفیق کیخلاف مقدمہ کے اندارج کیلئے تھانہ ممتاز آباد میں استغاثہ دائر کردیا۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی ہدایت پر محکمہ زراعت زرعی مداخل میں ملاوٹ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے اصول پر عمل پیرا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news today
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
city news
Pakistan news
Pakistan
India
Hindi news
breaking news
news headlines
headlines
head lines
نیوز Pakistan news
Editorial
Essay women day
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
محکمہ زراعت
نمونہ جات
ترجمان محکمہ زراعت پنجاب
سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو
زیرو ٹالرنس پالیسی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.