کپاس اگیتی کاشت ہدف کا حصول یقینی بنائینگے:سپیشل سیکرٹری سرفراز مگسی
"کپاس کی اگیتی کاشت: سپیشل سیکرٹری زراعت کا لودھراں کا دورہ اور کاشتکاروں سے ملاقات"
ملتان ( خصوصی رپورٹر) سپیشل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب سرفراز حسین مگسی نے لودھراں کا دورہ کیا۔ کپاس کی اگیتی کاشت کی مہم کے سلسلہ میں جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور کاشتکاروں سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب سرفراز حسین مگسی نے کہا کہ 31 مارچ تک کپاس کی اگیتی کاشت کا ہدف حاصل کرنے کیلئے بھرپور انداز میں کاشتکاروں کی رہنمائی کی جائے۔ فیلڈ فارمیشنز ہر کاشتکار کے پاس جاکر انہیں کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے آمادہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ موسم کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے نہایت موزوں ہے۔ صوبہ پنجاب میں 10 لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کی اگیتی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 5 ایکڑ اگیتی کپاس کاشت کرنے پر 25 ہزار روپے دئیے جائیں گے۔ کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے کاشتکاروں کو ٹرپل جین اقسام کی سفارش کی جائے۔ انہوں نے تمام توسیعی کارکنان کو اس سلسلے میں اپنا عملی کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی ہدایت کی- اس موقع ہر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ضلع لودھراں میں 88 ہزار ایکڑ رقبہ پر کپاس کی اگیتی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ جس کے برعکس قریباً 47 فیصد رقبہ پر کپاس کاشت ہوچکی ہے اور آنے والے دنوں میں موزوں درجہ حرارت کی بدولت کپاس کی کاشت میں مزید تیزی اور بہتری آئے گی اور مقررہ ٹارگٹ کا حصول 31 مارچ تک یقینی بنائیں گے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
city news
Pakistan news
Pakistan
Hindi news
latest news
breaking news
news headlines
headlines
head lines
نیوز Pakistan news
Essay women day
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
صوبہ پنجاب
سپیشل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب
سرفراز حسین مگسی
کاشتکار
تبصرے
Please keep the discussion respectful.