پنجاب میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی لائسنسنگ، رجسٹریشن کا فیصلہ
پنجاب میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کے لیے نئے قوانین کی منظوری
پنجاب صاف پانی اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا پہلا اجلاس جمعرات کو ہوا ۔ جس میں تمام چھوٹے بڑے فلٹریشن پلانٹس کی لائسنسنگ، رجسٹریشن اور غیرمحفوظ پلانٹس کو جرمانے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے پہلے گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا۔ جس کی صدارت چیئرمین گورننگ باڈی چوہدری زاہد اکرم نے کی۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر سید زاہد عزیز نے پنجاب میں صاف پانی اتھارٹی کے کامیاب منصوبوں پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں صاف پانی کمپنی کے اثاثہ جات پنجاب صاف پانی اتھارٹی میں منتقل کرنے کی باضابطہ منظوری اور پنجاب میں تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کی رجسٹریشن کرنے کا پروگرام مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ صاف پانی اتھارٹی ایکٹ کی روشنی میں تمام چھوٹے اور بڑے فلٹریشن پلانٹس کی لائسنسنگ کرنے، غیر محفوظ پانی فراہم کرنیوالے فلٹریشن پلانٹس کو جرمانے کرنے اور واٹر فلٹریشن سے منسلک مشینری پر درآمدی کسٹم ڈیوٹی کم کرنے پر ورکنگ پیپر تیار کرنے کی منظوری دی گئی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak news
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
city news
Pakistan news
Multan news
India
Hindi news
latest news
news bulletin
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Editorial
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
تبصرے
Please keep the discussion respectful.