جنوبی وزیرستان‘ مسجد میں دھماکا، رہنما جے یو آئی سمیت کئی افراد زخمی
جنوبی وزیرستان کی مسجد میں دھماکا، مولانا عبداللہ ندیم زخمی
خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقہ اعظم ورسک کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مولانا عبداللہ ندیم سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے۔ آر پی او ڈی آئی خان اشفاق انور نے بتایا کہ بم کو مسجد کے محراب میں نصب کیا گیا تھا، حملے کا ہدف مولانا عبداللہ ندیم تھے۔ مولانا عبداللہ ندیم جے یو آئی وانا کے امیر اور مسجد کے امام بھی تھے۔ مولانا عبداللہ ندیم گزشتہ سال مرزا جان کے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے کے بعد جے یو آئی وانا کے امیر منتخب ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ اور دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ عام شہریوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
city news
Multan news
Hindi news
breaking news
news bulletin
news headlines
headlines
بیٹھک نیوز
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Pakistan Today
نیوز
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
abc news
google news
خیبر پختونخوا
جنوبی وزیرستان
خان اشفاق انور
آر پی او ڈی آئی خان
مولانا عبداللہ ندیم
بم دھماکے
تبصرے
Please keep the discussion respectful.