غیر قانونی مقیم افراد کیلئے آخری ڈیڈ لائن میں 15 دن باقی

غیر قانونی مقیم افراد کیلئے آخری ڈیڈ لائن میں 15 دن باقی

"غیر قانونی مقیم افراد کیلئے 15 دن کی ڈیڈلائن؛ حکومت پاکستان کی سخت کارروائی کا انتباہ"

حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو ملک چھوڑنے کی ڈیڈلائن میں صرف 15 دن باقی رہ گئے ہیں۔ حکومت پاکستان نے 31 مارچ تک ان افراد کو پاکستان چھوڑنے کا حکم جاری کیا۔ ، حکومت کے فیصلے کے مطابق 31 مارچ تک ان افراد کو اپنے وطن واپس جانا ہو گا۔ حکومت پاکستان نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ انخلا کے دوران کسی بھی شخص کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی جائے گی ۔ اور انہیں واپس جانے کے لیے خوراک اور صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد ان افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ، متعلقہ حکام نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ ڈیڈلائن کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف گرفتاریوں اور دیگر قانونی اقدامات کا آغاز کیا جائے گا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.