جمعیت علمائے اسلام کے رہنما سابق سینیٹر حافظ حسین احمد انتقال کرگئے
"حافظ حسین احمد کا انتقال اور ان کی سیاست پر اثرات"
جمعیت علماء اسلام ن کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم ایک عرصے سے علیل تھے اور مختلف بیماریوں سے نبرد آزمارہے ۔ حافظ حسین احمد ایک معروف پاکستانی سیاستدان، عالم دین اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما تھے۔ وہ بلوچستان سے تعلق رکھتے تھے۔ وہ قومی اسمبلی کے رکن اور سینیٹر بھی رہ چکے ہیں اور سیاسی معاملات میں اپنی دوٹوک رائے اور واضح مؤقف کے لیے جانے جاتے تھے۔ حافظ حسین احمد کا اندازِ بیان نہایت پراثر تھا اور وہ میڈیا پر بھی اپنی گفتگو کے حوالے سے خاصی شہرت رکھتے تھے۔ حافظ حسین احمد کی رحلت پر سیاسی اور مذہبی حلقوں نے گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا ہے۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کے سینئر رہنما، ممتاز سیاستدان اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news today
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
headlines
head lines
بیٹھک نیوز
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
نیوز
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
تبصرے
Please keep the discussion respectful.