پنجاب پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا
ڈیرہ غازی خان: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام
پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے سرحدی تھانہ وہوا کی جھنگی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا ایک اور بڑا حملہ پسپا کر دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق خوارجی دہشت گردوں نے تھانہ وہوا کی جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر ایک بار پھر حملے کی کوشش کی۔ 20 سے 25 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف اطراف سے حملہ کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز، جدید خودکار اسلحہ کا استعمال کیا۔ جبکہ چوکی پر تعینات پنجاب پولیس کے الرٹ اہلکاروں نے زبردست مزاحمت اور جوابی فائرنگ سے حملہ ناکام بنا دیا۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی سے دہشت گرد پسپا ہو کر فرار ہو گئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو جانی نقصان پہنچنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Pakistan news
Multan news
latest news
breaking news
news bulletin
Editorial
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
تبصرے
Please keep the discussion respectful.