وزیر اعظم کی امیر قطر سے گفتگو، غزہ میں قیام امن کیلئے مؤثر کردار پر تعریف
"وزیر اعظم کی امیر قطر سے عید کی مبارکباد اور عالمی امور پر گفتگو"
وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ اور انہیں عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی اور دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیرِ اعظم اور امیر قطر کے مابین اہم عالمی و علاقائی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے غزہ میں امن کے قیام کے لیے امیر قطر کے سرگرم و مؤثر کردار اور خصوصی کوششوں کی تعریف بھی کی۔ شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیراعظم کی جانب سے عید کی مبارکباد کو قبول کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
news today
newspaper
city news
Pakistan news
Multan news
Pakistan
breaking news
news headlines
نیوز Pakistan news
Essay women day
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
تبصرے
Please keep the discussion respectful.