صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے: ہسپتال ذرائع
صدر آصف علی زرداری کی طبیعت میں بہتری، علاج جاری
’صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے‘ صدر مملکت آصف علی زرداری کو بخار اور انفیکشن کے باعث کراچی کے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کا کراچی کے نجی ہسپتال میں علاج جاری ہے اور وہ بخار اور انفیکشن میں مبتلا ہیں۔ تاہم ذرائع نے کہا کہ صدر آصف زرداری کی طبیعت اب بہتر ہے۔ دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری پیغام میں وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے صدر مملکت کو دبئی منتقل کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے، ان شااللہ وہ جلد ہی مکمل صحتیاب ہوں گے۔‘ واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری کو گزشتہ روز طبیعت ناساز ہونے پر نوابشاہ سے کراچی منتقل کردیا گیا تھا۔ صدر مملکت انفیکشن اور بخار میں مبتلا ہونے کے باعث زرداری ہاؤس نوابشاہ میں پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں عید بھی نہیں مل سکے تھے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Pakistan news
Multan news
latest news
breaking news
news headlines
نیوز Pakistan news
Editorial
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
google news
صدر مملکت آصف علی زرداری
طبیعت اب بہتر
بخار اور انفیکشن
تبصرے
Please keep the discussion respectful.