آر پی اوکا اردل روم ،پولیس افسران کی اپیلوں کی سماعت

آر پی اوکا اردل روم ،پولیس افسران کی اپیلوں کی سماعت

"پولیس افسران کی اپیلوں کی سماعت: محکمانہ کارروائیوں اور سزاوں پر نظرثانی"

ملتان (نمائندہ خصوصی) ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) نے اردل روم میں پولیس افسران کی اپیلوں کی سماعت کی، جہاں محکمانہ کارروائیوں اور سزاؤں پر نظرثانی کی گئی۔ اس موقع پر آر پی او نے واضح کیا کہ پولیس احتسابی عمل کو مزید تیز اور شفاف بنایا جا رہا ہے۔ تاکہ محکمہ میں انصاف اور کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو دیانتداری اور قانون کے مطابق ادا کریں۔برخاست سب انسپکٹر احمد طلال کی اپیل منظور کرتے ہوئے اس کو عہدے پر بحال کر دیا ۔ برخاست سب انسپکٹر محمد عثمان کی اپیل پرڈی پی او وہاڑی کو دوبارہ انکوائری کرنے کی ہدایت کی۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد بابر ( اب ہیڈ کانسٹیبل) کو تنزلی عہدہ اسسٹنٹ سبانسپکٹر سے ہیڈ کانسٹیبل کی اپیل منظور کرتے ہوئے۔ اس کے اصل عہدے اسسٹنٹ سب انسپکٹر پر بحال کردیا۔ کانسٹیبلز محمد عامر، بلاول منظور، محمد احسن اور عابد حسین کی اپیلبرخاستگی الزام ثابت ہونے پر مسترد کر دیں۔ جبکہ برخاست کانسٹیبلز عارف توفیق، اور محمد اختر اور طاہر امین کی اپیلوں کو منظور کر لیا ۔ کانسٹیبل عبدلرحمان کی اپیل برخاستگی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال کو دوبارہ انکوائری کی ہدایت کی ۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.