عالمی مارکیٹوں میں مندی: تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد کمی

عالمی مارکیٹوں میں مندی: تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد کمی

ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی جنگ اور عالمی مارکیٹوں میں مندی

عالمی مارکیٹوں میں شدید مندی، تیل کی قیمتیں 7 فیصد گر گئیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تجارتی جنگ چھیڑے جانے کے بعد وال اسٹریٹ سمیت دنیا بھر کی مارکیٹوں میں شدید مندی نظر آئی۔ تاہم وائٹ ہاؤس نے اصرار کیا کہ امریکی معیشت فتحیاب ہوگی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کئی ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد ڈاؤ جونز 3 فیصد سے زیادہ گرا جبکہ ایس اینڈ پی میں 4 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ اسی طرح نیس ڈیک 5 فیصد سے زیادہ گر گیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے بدھ کے اعلان کے بعد ایشیا اور یورپ کی مارکیٹیں بھی صدمے میں چلی گئیں۔ جب کہ غیر ملکی رہنماؤں نے مذاکرات کے لیے آمادگی کا اشارہ دیا لیکن جوابی محصولات کی دھمکی بھی دی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.