تونسہ شریف،ایڈز کے مزید درجنوں کیسز کا انکشاف
تحصیل تونسہ میں ایڈز کے کیسز میں اضافہ، حکومت پنجاب کی فوری مداخلت
ملتان ( سپیشل رپورٹر ) تحصیل تونسہ شریف میں ایڈز کے مزید 64 کیس نکل آئے ۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر جوائنٹ ایکسپرٹ مشن کے اعلی سطحی وفد نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا اور کمشنر آفس میں ایچ آئی وی ایڈز اور دیگر امراض کی روک تھام کیلئے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی ۔ جس کی صدارت کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد، ایم پی اے سردار صلاح الدین کھوسہ،پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام،عالمی ادارہ صحت،یونیسف،ہیلتھ کئیر کمشن یو این ڈی پی،امن کمیٹی،سول سوسائٹی کے اراکین اور ا نتظامی افسران شریک تھے۔ اجلاس میں ایچ آئی وی ایڈز اور مہلک امراض کے پھیلاؤ کی وجوہات کے تعین اور سدباب کیلئے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ عطائیت کے خلاف آپریشن،سکریننگ کیمپس اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ایڈز کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ عطائیت کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کیا گیا. بتایا گیا کہ عطائیوں کی طرف سے ایک ہی سرنج کا بار بار استعمال بھی ایڈز کے پھیلاؤ کا باعث بنا۔ کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے عطائیوں کے کاروباری مراکز سربمہر کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کلینکس کی سیل توڑنے والوں کے خلاف ٹھوس دفعات کے تحت مقدمات درج کرائے جائیں۔عطائیت کے خلاف موثر آپریشن کیلئے عوامی آگاہی مہم جاری رکھی جائے۔ جوائنٹ ایکسپرٹ مشن کا وفد تونسہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرے گا۔ایڈز سے متاثرہ بچوں کے والدین سے ملاقاتیں اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ سیشن بھی کیے جائیں گے۔اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ ضلع میں ایڈز کی تشخیص اور علاج کے دو سنٹرز قائم ہیں۔ تحصیل تونسہ میں کیمپس سے 5400 افراد کی سکریننگ کی گئی جس سے ایڈز کے 64 مشتبہ کیس سامنے آئے۔تحصیل تونسہ میں عطائیوں کے 175 مراکز سربمہر کیے گئے ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Pakistan news
Pakistan
breaking news
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
fox news
تبصرے
Please keep the discussion respectful.