مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا
موسم خوشگوار: مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری
خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے۔ ہری پورکے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے برساتی نالوں میں طغیانی آگئی۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کےسبب متعدد فیڈرٹرپ کرگئے۔ بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ جڑانوالہ، حافظ آباد، ننکانہ صاحب اور شرقپور میں بھی برسات، جڑواں شہروں میں رم جھم سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ لاہورکے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث گرمی کی چھٹی ہوگئی۔ مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں گرج چمک کیساتھ موسلادھاربارش کا سلسلہ جاری ہے۔ گلبرگ، تاجپورہ، شادباغ، مال روڈ اوردیگرعلاقے شامل ہیں۔ بارش کے باعث ایک ہفتے سے پڑنے والی گرمی کا زورٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات نے وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہرکیا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
India
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
head lines
Urdu News
Magazine News
Pakistan Urdu News
Current Affairs
afghanistan news
fox news Ukraine
محکمہ موسمیات
مختلف علاقوں
خیبرپختونخوا،
وبہ ٹیک سنگھ
بجلی کی فراہمی معطل
رم جھم سے موسم خوشگوار
بادلوں کی دھواں دھار انٹری
تبصرے
Please keep the discussion respectful.