جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا فلسطین کیلئے ’مجلس اتحاد امت‘ پلیٹ فارم کا اعلان
مجلس اتحاد امت: فلسطین کے حق میں مینار پاکستان پر عظیم الشان جلسہ
جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا فلسطین کیلئے مشترکہ پلیٹ فارم ’مجلس اتحاد امت‘ کا اعلان جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور جماعت اسلامی نے فلسطین کے معاملے پر یکسوئی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ’مجلس اتحاد امت‘ کے نام سے مشترکہ پلیٹ فارم بنانے کا اعلان کردیا۔ دونوں جماعتوں نے 27 اپریل کو لاہور کے مینار پاکستان پر فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے لیے عظیم الشان جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ ایسے تعلقات چاہتے ہیں جہاں مل بیٹھ کر بات چیت ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو ان کے حقوق کی بات کرنے سے روکا نہیں جا سکتا۔ نئی نہروں کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسے تمام صوبوں کے اتفاق رائے سے کرنا چاہیے تھا۔ 26 ویں آئینی ترمیم کے بارے میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ ترمیم مثالی نہیں لیکن قابل قبول ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ جے یو آئی اور جماعت اسلامی مختلف معاملات پر مل کر آگے بڑھ سکتے ہیں۔ جبکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے اختلافات ہیں لیکن دشمنی نہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
news today
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Multan news
India
Hindi news
news bulletin
news headlines
headlines
بیٹھک
نیوز Pakistan news
Urdu News
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
جے یو آئی
مشترکہ پریس کانفرنس
جمیعت علمائے اسلام
نئی نہروں
مجلس اتحاد امت
مشترکہ پلیٹ فارم
تبصرے
Please keep the discussion respectful.