سیلابی پانی کے استعمال پر کسی ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں: عظمیٰ بخاری
سیلابی پانی کے استعمال پر ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں، عظمیٰ بخاری کا مؤقف
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ دریاؤں میں آنے والے سیلابی پانی کے استعمال پر کسی ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں۔ لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ دریاؤں سے آنے والے سیلابی پانی کے استعمال پر صوبے کو کسی اور کی ہدایات کی ضرورت نہیں اور نہ ہی سندھ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر اعتراض کرے۔ انہوں نے کہا کہ زیرِ غور کینالز منصوبے میں صرف سیلابی پانی استعمال کیا جائے گا، جو ضائع ہونے کے بجائے فائدے میں لایا جائے گا۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ابھی کوئی نہر تعمیر نہیں ہوئی،۔ مگر اتفاق رائے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم مذاکرات دھمکیوں سے نہیں، بات چیت سے آگے بڑھتے ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news today
city news
Multan news
India
latest news
breaking news
news bulletin
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
عظمیٰ بخاری
سیلابی پانی
صوبائی وزیر اطلاعات
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری
میڈیا
تبصرے
Please keep the discussion respectful.