اجلاس کی ویڈیو موجود ،منٹس تبدیلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:یونیورسٹی رجسٹرار
ڈاکٹر فرخندہ کی واپسی کا دعویٰ، رجسٹرار نے ویڈیو ثبوت پیش کر دیے
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) یونیورسٹی رجسٹرار ڈاکٹر ملائکہ رانی کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ وائس چانسلر نے 25 مارچ کو اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لی تھیں، جس کی اطلاع اسی دن ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو دے دی گئی تھی جبکہ چھٹی کی زیر التواء رخصت کی درخواست کو اسی کے مطابق نمٹانے کی درخواست کی گئی تھی۔ لہٰذا، یہ الزام کہ وائس چانسلر رخصت پر تھیں، درست نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں اجلاس کا انعقاد چیئرپرسن سنڈیکیٹ یعنی وائس چانسلر ڈاکٹر فرخندہ منصور کی ہدایات پر ہوا، جنہیں اجلاس کے مقام کے تعین کا اختیار حاصل ہے۔ جبکہ اجلاس کے مقام کی تبدیلی کے بارے میں سنڈیکیٹ اراکین کو بروقت اطلاع دی گئی تھی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اجلاس کے بعد منٹس تحریر کرتے ہوئے کسی قسم کی ترمیم یا تبدیلی نہیں کی گئی اور اصل کارروائی کو ریکارڈ کیا گیا جبکہ یونیورسٹی کے پاس اجلاس کی ویڈیو ریکارڈنگ بطور ثبوت موجود ہے۔ لہٰذا، منٹس میں ترمیم یا تبدیلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی جانب سے کسی بھی قسم کی جعلسازی نہیں کی گئی۔ کارروائی کی شفافیت کے حوالے سے یونیورسٹی کے پاس اجلاس کی ویڈیو ریکارڈنگ بطور ثبوت موجود ہے جبکہ یہ بیانیہ کہ ڈاکٹر فرخندہ منصور طبی طور پر فٹ نہیں ہیں، درست نہیں ہے۔ وہ خود تمام فائلوں پر فیصلے کرتی ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
breaking news
news headlines
نیوز Pakistan news
Editorial
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
وائس چانسلر
یونیورسٹی رجسٹرار ڈاکٹر ملائکہ رانی
چیئرپرسن سنڈیکیٹ
وائس چانسلر ڈاکٹر فرخندہ منصور
تبصرے
Please keep the discussion respectful.