چین کو منگولیا میں تھوریئم کے وسیع ذخائر کی دریافت

چین کو منگولیا میں تھوریئم کے وسیع ذخائر کی دریافت

چین کا دنیا کا پہلا تھوریئم ایٹمی ری ایکٹر بنانے کا منصوبہ

چین کو منگولیا کے اندرونی علاقے میں تھوریئم کے وسیع ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ اندازہ ہے کہ یہ ذخائر ملک کو آئندہ 60 ہزار سال تک توانائی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تھوریئم کو یورینیم کے متبادل کے طور پر بطور ایٹمی ایندھن استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ یورینیم کے مقابلے میں کہیں زیادہ محفوظ ہے۔ اور اس سے پیدا ہونے والا تابکار فضلہ بھی صرف دس فیصد ہوتا ہے۔ نیز یہ قدرتی طور پر زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔ تاہم اس کی کان کنی اور تیاری کی لاگت فی الحال کافی زیادہ ہے۔ چین نے دنیا کا پہلا تھوریئم پر مبنی ایٹمی ری ایکٹر بنانے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے۔ اور توقع ہے کہ یہ 2029 تک فعال ہو جائے گا۔ اس طرح چین توانائی کے ایک نئے محفوظ اور دیرپا ماخذ کی طرف قدم بڑھا رہا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.