صاف پانی کی فراہمی پنجاب: فلٹریشن پلانٹس کی بحالی اور نئے اقدامات
پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی، ملتان ڈویژن میں واٹر سروے کا آغاز
ملتان( خصوصی رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے ڈویژنل انتظامیہ متحرک ہوگی۔کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت پنجاب صاف پانی اتھارٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر عامر کریم خاں نے صاف پانی اتھارٹی کو ڈویژن بھر میں واٹر سروے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترجیحات کا ازسرِ نو تعین کیا جائے۔ صاف پانی بیماریوں سے بچاؤ اور ادویات کے بڑھتے اخراجات سے نجات کا ذریعہ ہے۔’ صاف پانی کی فراہمی سے ہیپاٹائٹس، ہیضہ اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہے۔ پہلے سے موجود 165 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی و اپ گریڈیشن،عوام کو صاف پانی کی سہولت میسر آئے گی۔لودھراں 195 مرکز آب، 276 دیہات کو صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ،علاقائی ترقی کی نئی راہ ہموار کرے گا۔ اجلاس میں بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈویژن میں خانیوال 10%، لودھراں 32%، وہاڑی 12% اور ملتان میں 9% پانی غیر معیاری ہے۔اجلاس میں زیادہ ٹی ڈی ایس والے علاقوں میں واٹر ٹریٹمنٹ اور آر او پلانٹس کی تجویز جبکہ کنٹرول ٹی ڈی ایس علاقوں میں الٹرا فلٹریشن پلانٹس لگانے کی تجویز بھی زیر غور آئ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، میونسپل و ضلع کونسل افسران، متعلقہ محکمے شریک تھے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
city news
Multan news
breaking news
نیوز Pakistan news
Editorial
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news Ukraine
abc news
تبصرے
Please keep the discussion respectful.