نواز شریف کی مبارک باد افواج پاکستان کو، سیز فائر کے بعد پیغام
نواز شریف کا بیان: افواج پاکستان کو شاباش، قوم کا سر فخر سے بلند
وزیر اعظم، آرمی چیف،ائیر چیف، افواج پاکستان کو شاباش اور مبارک باد دیتا ہوں: نواز شریف مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نےکہا ہےکہ اللّہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواج پاکستان کو شاباش اور مبارک باد دیتا ہوں۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔ خیال رہےکہ بھارت اور پاکستان سیزفائر پر تیار ہوگئے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔ دونوں ممالک کو مبارک باد دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
India
Hindi news
breaking news
news bulletin
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Editorial
Essay women day
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
وزیر اعظم
سابق وزیراعظم
نواز شریف
تبصرے
Please keep the discussion respectful.