بھارت سے مذاکرات کا امکان، خواجہ آصف کا اہم اعلان
بھارت سے تین اہم نکات پر بات ہوگی،خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات ہوئے تو تین اہم نکات پر بات چیت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت سے کشمیر، دہشتگردی اور پانی سے متعلق بات چیت ہوگی۔ ، دہشتگردی گزشتہ 20 یا 30 سال سے ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت اور پاکستان کے پاس یہ سنہری موقع ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر بات کرکے ایک اور پیشرفت کی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر کا معاملہ بھی زیر بحث آنا چاہئے ۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار ہے اور کتنی بڑی ستم ظریفی ہے کہ دہشتگردی کے شکار ملک پر الزام لگا کر حملہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ ہفتہ 10 مئی کو بھارتی جارحیت پر پاکستان کی جانب سے چند گھنٹوں کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ہوگئی تھی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
news today
today news paper
city news
Pakistan news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
Editorial
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
abc news
خواجہ آصف
وزیر دفاع
دہشتگردی
بھارتی جارحیت
تبصرے
Please keep the discussion respectful.