اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے، مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان: حکمران اجازت دیں تو اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے
اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے، مولانا فضل الرحمان جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر حکمران اجازت دیں تو اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ کوئٹہ میں ملین مارچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے۔ اور پاکستان کا استقلال اور استحکام ہمیں عزیز ہے جبکہ اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق یہاں کے عوام کے بچوں کا ہے۔ ، پنجاب ، سندھ اور خیبرپختونخوا کے وسائل پر حق ان کے عوام کا ہے ، کوئی کسی کے وسائل پر قبضہ نہیں کرسکتا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جہاں جمعیت علماء اسلام کا قافلہ گیا ۔ وہاں عوام کا سمندر امڈ آیا، جمعیت علماء اسلام نے امت مسلمہ کی آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا جس پر ہمارے جوانوں اور جانبازوں نے ایسا جواب دیا جو بھارت کو ہمیشہ یاد رہے گا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
Multan news
India
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
head lines
Editorial
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
pakistan news about girl
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
اسرائیل
مولانا فضل الرحمان
سربراہ جے یو آئی
جمعیت علماء اسلام
تبصرے
Please keep the discussion respectful.