اسرائیل کا اعلان: غزہ میں خوراک کی محدود فراہمی شروع
دو ماہ بعد غزہ میں خوراک کی محدود فراہمی کی اجازت
اسرائیل کا دو ماہ بعد غزہ کو ’محدود خوراک‘ دینے کا اعلان یروشلم : اسرائیل نے غزہ میں جاری مکمل ناکہ بندی کے دو ماہ بعد بالآخر "بنیادی مقدار" میں خوراک داخل کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق یہ فیصلہ فوج کی سفارش پر کیا گیا تاکہ غزہ میں ممکنہ بھوک کے بحران کو روکا جا سکے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر انسانی بحران پیدا ہوتا ہے تو اس سے اسرائیلی فوج کا جاری آپریشن متاثر ہو سکتا ہے۔ ، اسی لیے محدود سطح پر امدادی خوراک داخل کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ اسرائیل نے 2 مارچ سے غزہ میں مکمل ناکہ بندی نافذ کر رکھی تھی جس کا مقصد حماس پر دباؤ ڈالنا تھا۔ ، تاہم اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی اداروں نے کئی بار خبردار کیا کہ غزہ میں خوراک، صاف پانی، ایندھن اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔ اسرائیلی حکومت نے یہ بھی واضح کیا کہ امدادی خوراک حماس کے ہاتھ نہ لگے، اس کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
city news
India
latest news
breaking news
news bulletin
headlines
head lines
Essay women day
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
اسرائیلی حکومت
اسرائیلی وزیر اعظم
امدادی خوراک
خوراک
تبصرے
Please keep the discussion respectful.