فتنہ الہندوستان کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات کا دو ٹوک مؤقف: فتنہ الہندوستان کا خاتمہ ہمارا ہدف ہے
فتنہ الہندوستان کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: وفاقی وزیر اطلاعات وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وفاقی وزیر عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ خضدار واقعہ ایک بہت بزدلانہ حملہ تھا، ہماری قوم وہ واحد قوم ہے جس کے بچوں کی قربانی بھی سنہری حروف میں لکھی جائے گی۔ ، بلوچستان میں دہشتگردوں کو ہم نے فتنہ الہندوستان کا نام دیا ہے، فتنہ الہندوستان مکمل طور پر اس علاقے میں سرگرم تھا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک سال کے آپریشنز کے بعد اب یہ دہشتگرد ہارڈ ٹارگٹ سے سوفٹ ٹارگٹ کی طرف جا رہے ہیں۔ ، ایک سال کے اندر بہت کامیابیاں ملی ہیں، جعفر ایکسپریس کا جو واقعہ ہوا اس میں بھی بڑی مہارت کے ساتھ ڈیل کیا گیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال پہلے سے جاری ہے جس میں ہماری فورسز پہلے سے ہی مصروف ہیں۔ ، اس واقعہ کے بعد ہمارا عزم اور بھی مضبوط ہوگیا ہے، جب تک ہم فتنہ الہندوستان کو یہاں سے بالکل ختم نہیں کر دیتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Pakistan news
Pakistan
breaking news
headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
abc news
وفاقی وزیر
وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر عطاء تارڑ
فتنہ الہندوستان
تبصرے
Please keep the discussion respectful.