دیر لوئر کے جنگلات میں آگ کی شدت میں اضافہ، وسیع رقبہ متاثر
دیر لوئر کے جنگلات میں آگ کی شدت، امدادی کارروائیاں جاری
دیر لوئر کے جنگلات میں آگ کی شدت میں اضافہ، کئی کلومیٹر رقبہ متاثر دیر لوئر کے مختلف علاقوں میں جنگلات کو لگی آگ نے خطرناک صورت اختیار کر لی۔ آگ تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث بلند شعلے کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گھنے جنگلات اور جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ آگ نے اب تک کئی کلومیٹر کے علاقے کو متاثر کیا ہے،۔ جس سے ماحولیاتی نظام کو بھی شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ ریسکیو ادارے، محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف، سول ڈیفنس اور مقامی رضاکار آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، تاہم دشوار گزار پہاڑی علاقوں اور شدید گرمی کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پہاڑوں میں آگ لگنے کے 20 سے زائد واقعات رونما ہو چکے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Multan news
breaking news
نیوز Pakistan news
Editorial
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
تبصرے
Please keep the discussion respectful.