پنجاب پولیس اسلحہ گمشدگی: 24 کروڑ سے زائد کا نقصان
پولیس اسٹورز میں پنجاب پولیس اسلحہ گمشدگی کا سنسنی خیز معاملہ
پنجاب پولیس کے اسٹورز سے 24 کروڑ سے زائد مالیت کا اسلحہ اور گولہ بارود غائب ہونے کا انکشاف محکمہ داخلہ پنجاب کی 24-2023 کی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کے ماتحت اداروں سے 24 کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا اسلحہ اور گولہ بارود غائب ہو گیا ہے۔ یہ رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی، جس میں 12 اضلاع کے پولیس اسٹورز سے اسلحے کی چوری، غائب ہونے اور عدم بازیابی کی تفصیلات دی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گمشدہ ساز و سامان کی کل مالیت 24 کروڑ 55 لاکھ روپے سے تجاوز کر چکی ہے،۔ جس میں سے تاحال کوئی بھی چیز بازیاب نہیں کی جاسکی۔رپورٹ کے مطابق ڈی پی او آفس مظفرگڑھ سے 2021 سے 2023 کے درمیان 8 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا اسلحہ غائب ہوا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے دفتر سے 4 کروڑ 71 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا اسلحہ اور گولیاں غائب ہیں۔ ، پولیس آفس لاہور سے 4 کروڑ 68 لاکھ روپے سے زائد کا غائب شدہ اسلحہ تاحال برآمد نہیں ہو سکا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Pakistan news
Pakistan
news bulletin
news headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news Ukraine
fox news
abc news
پنجاب اسمبلی
رپورٹ
محکمہ داخلہ پنجاب
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور
پولیس آفس لاہور
تبصرے
Please keep the discussion respectful.