ہمسایہ ملک کی اشتعال انگیزی علاقائی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمسایہ ملک کی اشتعال انگیزی عالمی سلامتی کو متاثر کر رہی ہے
ہمسایہ ملک کی اشتعال انگیزی علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے، اسحاق ڈار نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارے مشرقی ہمسایہ ملک کی حالیہ بلا اشتعال اور بلاجواز فوجی جارحیت علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے۔ ثالثی کی بین الاقوامی تنظیم (آئی او ایم ای ڈی) کی دستخطی تقریب سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمسایہ ملک نے بین الاقوامی برادری کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور کشیدگی میں کمی کے مطالبے کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے جارحیت کی۔ ، جموں و کشمیر کا حل طلب تنازعہ جنوبی ایشیا میں تنازعات کا بنیادی ذریعہ بنا ہوا ہے، ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اس دیرینہ تنازعہ کے فوری حل کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا یقین ہے کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی سختی سے پاسداری، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے خلوص نیت سے نفاذ، اور بین الاقوامی قانون کے مطابق امن، سلامتی اور عالمی خوشحالی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak news
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Pakistan news
Multan news
Hindi news
latest news
headlines
head lines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
نیوز
pakistan news about girl
today news in urdu
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
اسحاق ڈار
اقوام متحدہ
نائب وزیر اعظم
جموں و کشمیر
ثالثی کی بین الاقوامی تنظیم
وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار
کشمیری عوام
تبصرے
Please keep the discussion respectful.