بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان میں فتنۃ الہند کے خلاف آپریشن میں بھاری اسلحہ برآمد
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں 2 آپریشنز کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں فتنہ الہند کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ ، اسی طرح ایک آپریشن کے دوران ضلع قلات میں فتنۃ الہند کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے بلوچستان میں آپریشنز کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد فورسز اور عوام پر حملوں میں ملوث تھے۔ ، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے، دونوں علاقوں میں کلیئرنس کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Multan news
Hindi news
latest news
news bulletin
news headlines
head lines
بیٹھک نیوز
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
نیوز
afghanistan news
abc news
google news
بلوچستان
سیکیورٹی فورسز
دہشت گردوں
آئی ایس پی آر
پاک فوج
سیکیورٹی ذرائع
شناخت
7 دہشتگرد ہلاک
فتنۃ الہندوستان
تبصرے
Please keep the discussion respectful.