اقوام متحدہ کی کمیٹیوں میں حالیہ تعیناتیاں پاکستان پر عالمی برادری کے اعتماد کی توثیق ہے، وزیراعظم
پاکستان کی اقوام متحدہ میں اہم تعیناتیاں: وزیراعظم شہباز شریف کا بیان
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی اہم کمیٹیوں میں پاکستان کی حالیہ تعیناتیاں ملک کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں پر عالمی برادری کے اعتماد کی توثیق ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کو طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرنے والی اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی کمیٹی کا چیئرمین اور اقوام متحدہ کی انسداد دہشتگردی کمیٹی کا نائب چیئرمین مقرر کر دیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفارتی مشن کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ پاکستان کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اس کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ جو قرارداد 1988 (2011) کے تحت طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرتی ہے۔ مزید برآں، پاکستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر رسمی ورکنگ گروپ برائے دستاویزات (آئی ڈبلیو جی) اور حال ہی میں قائم ہونے والے غیر رسمی ورکنگ گروپ برائے پابندیوں کا شریک چیئرمین بھی مقرر کیا گیا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
headlines
نیوز Pakistan news
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
وزیراعظم
وزیر اعظم شہباز شریف
طالبان
اقوام متحدہ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.