پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافہ، عالمی بینک نے اعداد وشمار جاری کردیے
عالمی بینک کی رپورٹ: پاکستان میں غربت کی شرح 44.7 فیصد تک پہنچ گئی
عالمی بینک نے پاکستان میں غربت سے متعلق نیا جائزہ جاری کردیا۔
جس کے مطابق پاکستان میں غربت کی شرح 39.8 سے بڑھ کر 44.7 فیصد ہوگئی ہے ۔
عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق نئے معیار کے تحت پاکستان کی 44.7 فیصد آبادی غربت کا شکار ہے۔
جب کہ پرانے پیمانے پر غربت کی شرح 39.8 فیصد تھی۔
نئے طریقہ کار کے مطابق 10 کروڑ 79 لاکھ پاکستانی غربت کا شکار ہیں، معیار بدلا ہے، لوگوں کی زندگیوں میں کوئی فوری تبدیلی نہیں آئی۔
عالمی بینک کی نئی جائزہ رپورٹ کے تحت پاکستان سمیت لوئر مڈل انکم ممالک میں یومیہ 4.20 ڈالر آمدن سے کم کمانے والے غربت کی لکیر سے نیچے ہیں۔
، اس سے پہلے غربت کا پیمانہ 3.65 ڈالر یومیہ آمدن تھا۔رپورٹ کے مطابق آمدنی کی اس حد میں پاکستان کی 44.7 فیصد آبادی آتی ہے۔
#baithak #baithaknews #multan #qalat #Balochistan #Loralai #NewsUpdate #todaynews
تبصرے
Please keep the discussion respectful.