نیپرا قانون میں ترمیم اور بجلی کے بلوں پر 10 فیصد سرچارج
بجلی کے بلوں پر 10 فیصد سرچارج سے گردشی قرضہ کیسے کم ہوگا؟
حکومت کا بجلی کے بلوں پر 10 فیصد سرچارج لگانے کا منصوبہ اسلام آباد: حکومت نے بجلی کے بلوں پر 10 فیصد سرچارج لگانے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کو قابو میں لایا جاسکے۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کے بلوں پر 10 فیصد سرچارج لگانے کے لیے نیپرا قانون میں ترمیم کی جائیگی جس کے بعد منصوبے پر عمل ہوسکے گا۔ رپورٹ کے مطابق منصوبے کی کامیابی کے لیے نظام لایا جائیگا جس کے بعد وفاقی حکومت کو ڈی ایس ایس کے تحت سرچارج عائد کرنے کا اختیار ہوگا۔ توانائی ماہرین کے مطابق یہ سیاسی طور پر خطرناک اقدام ہے جو توانائی کے شعبے کی بحالی اور آئی ایم ایف کی حمایت یافتہ اصلاحات کے راستے پر رہنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گزشتہ روز بجٹ تقریر کے دوران کہا تھا کہ موجودہ گردشی قرضے کی ادائیگی کو ری فنانسنگ کے ذریعے منظم کرنے کے لیے کسی بھی ڈیٹ سروسنگ سرچارج (ڈی ایس ایس) کو صرف اصل قرض کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak news
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Multan news
Pakistan
Hindi news
breaking news
news bulletin
news headlines
بیٹھک نیوز
Pakistan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
نیوز
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
وفاقی حکومت
گردشی قرضے
سرچارج
توانائی ماہرین
ڈی ایس ایس
تبصرے
Please keep the discussion respectful.