ایران کا فیصلہ کن جواب دشمن کو اس کے احمقانہ اقدام پر پشیمان کر دے گا: ایرانی صدر
ایران کا فیصلہ کن جواب دشمن کو پشیمان کرے گا: صدر مسعود پزشکیان
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس ظلم پر خاموش نہیں رہیں گے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ ایران کا قانونی اور فیصلہ کن جواب دشمن کو اس کے احمقانہ اقدام پر پشیمان کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج ایرانی عوام کو پہلے سے کہیں زیادہ باہمی اعتماد اور اتحاد کی ضرورت ہے اور یہی جذبہ ہمیں اس مجرمانہ حملے کا سخت جواب دینے کے قابل بنائے گا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ گزشتہ شب صہیونی حکومت نے تہران اور ملک کے دیگر شہروں پر ایک وحشیانہ حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں بےگناہ بچوں اور خواتین، متعدد عام شہریوں، فوجی کمانڈروں اور جوہری سائنس دانوں کی شہادت ہوئی۔ مسعود پزشکیان نے کہا کہ یہ حملہ اس سچائی کی گواہی ہے جسے ایران برسوں سے دہرا رہا ہے کہ صہیونی حکومت کا وجود ہی ظلم و بربریت سے جڑا ہوا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
Pakistan news
Hindi news
latest news
news bulletin
news headlines
headlines
نیوز Pakistan news
Editorial
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
تبصرے
Please keep the discussion respectful.