وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ
پاکستان اسرائیلی جارحیت پر ایران کیساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑا ہے: وزیراعظم کی ایرانی صدر سےگفتگو
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ اورکہا کہ اسرائیل کی بلا اشتعال اور بلاجواز جارحیت پر پاکستان ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑا ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فونک گفتگو میں ایران کےخلاف اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔ ، اسرائیلی حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ پاکستان، حکومت ایران اور برادر عوام کےساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
news today
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Multan news
Hindi news
latest news
Urdu News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
وزیراعظم شہباز شریف
بین الاقوامی قوانین
اسرائیلی حملہ
ایرانی صدر سےگفتگو
تبصرے
Please keep the discussion respectful.