اسرائیل کا ایران کے 9 ایٹمی سائنسدانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
اسرائیلی حملے میں ایران کے ایٹمی سائنسدان شہید: دعویٰ
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیاہے کہ حملوں کے دوران ایران کے مزید 3 سائنسدانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ جس کے بعد شہید ہونے والے سائسندانوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے ۔ بی بی سی کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے حملوں میں نو ایرانی ایٹمی سائنسدان اور ماہرین مارے گئے ہیں۔ اس سے قبل اسرائیل نے کہا تھا کہ اس نے چھ ایرانی نیوکلیئر سائنسدان مارے ہیں۔ اب اسرائیل نے کہا کہ جمعرات کو جو حملے کیے گئے ان میں چھ نہیں بلکہ نو سائنسدان مارے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اسرائیلی فوجی اہلکار نے کہا ہے کہ حملوں میں اصفہان اور نطنز کے جوہری مقامات کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک اسرائیلی اہلکار نے اسے بتایا ہے کہ ایران میں 150 سے زیادہ اہداف پر حملے کیے گئے ہیں۔ اہلکار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی طرف داغے جانے والے زیادہ تر ڈرونز اور میزائلوں کو روک دیا گیا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
Pakistan news
Multan news
India
Hindi news
breaking news
news headlines
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
بی بی سی
اسرائیلی فوج
ایرانی ایٹمی سائنسدان
ماہرین مارے گئے
9 ایٹمی سائنسدانوں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.