اسرائیل کا ساتھ دینے والے ممالک کو بھی نتائج بھگتنا پڑیں گے، ایران کا انتباہ
ایران کا اسرائیل کے حمایتی ممالک کو اقوام متحدہ میں دوٹوک پیغام
ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی ملک اسرائیل کے ساتھ ایران پر حملوں میں تعاون کرتا ہے تو اسے بین الاقوامی قوانین کے تحت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایرانی مندوب امیر سعید ایراوانی نے اپنے خط میں واضح کیا کہ ایران کا دفاعی ردعمل متناسب ہے اور صرف فوجی اہداف اور متعلقہ انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران نے کسی جنگ میں پہل نہیں کی، اور اس کا دفاعی ردعمل بین الاقوامی قانون کے مطابق ہے۔ ایرانی مندوب نے امریکہ پر بھی تنقید کی، اور کہا کہ امریکی ہتھیاروں، خفیہ معلومات اور سیاسی حمایت کے بغیر اسرائیل کسی صورت ایران پر حملہ نہیں کرسکتا تھا۔ انہوں نے اس غیر قانونی حملے کی ذمہ داری امریکہ پر بھی عائد کی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
city news
India
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
headlines
Editorial
Current Affairs
bbc news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
اسرائیل
بین الاقوامی قوانین
ایران کا انتباہ
ایرانی مندوب امیر سعید ایراوانی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.