اگست میں مون سون بادلوں کے زیادہ برسنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
اگست میں مون سون بارشیں | 25 فیصد زیادہ بارش کی وارننگ جاری
محکمہ موسمیات نے رواں سال مون سون کی بارشیں معمول سے 25 فیصد زیادہ ہونے کی پیشگوئی کردی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات مکمل کرلیے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کی تیاریاں مکمل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے لاہور میں محکمہ موسمیات کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ظہیر بیگ اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیف میٹرولوجسٹ ظہیر بابر نے پی ڈی ایم اے افسران کو محکمہ موسمیات کی ورکنگ سے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ رواں سال مون سون بارشیں معمول سے 25 فیصد زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ اگست کے مہینے میں مون سون بادلوں کے زیادہ برسنے کی پیشگوئی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ نے مزید بتایا کہ لاہور، ملتان، فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں بارش کی ارلی وارننگ یقینی بنائیں گے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
city news
India
Hindi news
latest news
breaking news
نیوز Pakistan news
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
محکمہ موسمیات
مون سون بادلوں
پی ڈی ایم اے پنجاب
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا
چیف میٹرولوجسٹ ظہیر بابر
سیلابی صورتحال
تبصرے
Please keep the discussion respectful.