ملک میں پری مون سون سیزن کا آغاز ، سندھ میں کل سے بارشیں متوقع
پاکستان میں پری مون سون سیزن کا آغاز، گرمی میں کمی کا امکان
پاکستان میں پری مون سون سیزن کا آغاز ہوگیا اور آئندہ تین دن کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سندھ، پنجاب اور کے پی کے کئی علاقے گزشتہ چند دنوں سے سخت گرمی کی لپیٹ میں تھے۔ جب کہ اب پری مون سون سیزن شروع ہوتے ہی گرمی کی شدت کے خاتمے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ سندھ میں کئی مقامات پر کل سے بارشیں متوقع ہیں.ادھرکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔ علاوہ ازیں جمعہ کی صبح کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
today news paper
city news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
Editorial
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Current Affairs
bbc news
pakistan news about girl
russia news today. mlb lockout news
abc news
محکمہ موسمیات
بارشیں متوقع
پری مون سون سیزن کا آغاز
گلگت بلتستان اور کشمیر
موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان
تبصرے
Please keep the discussion respectful.