قومی ایئر لائن کی نجکاری، غیرملکی سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی
قومی ایئر لائن کی نجکاری میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی
نجکاری کمیشن ایک بار پھر قومی ایئرلائن کیلئے کسی غیر ملکی سرمایہ کار گروپ کی دلچسپی حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا، ملک کا بڑا کاروباری گروپ بھی نجکاری کے اگلے مرحلے سے آؤٹ ہوگیا۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری میں غیر ملکی سرمایہ کار گروپس نے عدم دلچسپی کا اظہار کردیا۔ پاکستان کا بڑا کاروباری گروپ اے کے ڈی بھی نجکاری سے آؤٹ ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق آٹھ کنسورشیم درخواستوں میں سے 3 گروپس شارٹ لسٹنگ کے دوران باہر ہوئے، جن میں اے کے ڈی گروپ، سردار اشرف ڈی بلوچ کمپنی اور رفیق انجینئرنگ کمپنی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نجکاری کمیشن نے پی آئی اے ملازمین کی ایئرلائن خریداری کی درخواست بھی مسترد کردی۔ پی آئی اے کے سینئر افسران کی نمائندہ تنظیم ساسا کے سیکریٹری جنرل صفدر انجم نے ملازمین کی درخواست مسترد کرنا غیر قانونی قرار دیا اور کہا کہ اسٹیک ہولڈرز پی آئی اے نجکاری کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔ جنرل سیکریٹری پی آئی اے سی بی اے علی لاشاری نے بھی عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا، اور کہا کہ نجکاری کمیشن کے رویے سے نجکاری کے عمل میں شفافیت پر سوال اُٹھ گئے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Multan news
India
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
headlines
Editorial
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
bbc news
russia news today. mlb lockout news
abc news
نجکاری کمیشن
قومی ایئر لائن
عدم دلچسپی
جنرل سیکریٹری پی آئی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.