حکومت ٹرمپ کیلئےنوبل انعام کی سفارش واپس لے:مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان: ٹرمپ کیلئے نوبل انعام کی سفارش واپس لی جائے
سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے حکومت ٹرمپ کے لئے نوبل انعام کی سفارش واپس لے۔ مری کے علاقے پھگواڑی میں جے یو آئی پنجاب کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ماضی اوراب کی سٹیبلشمنٹ نے مدارس کو قبول نہیں کیا۔ ، مدارس کی آزادی اور خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر پر جب تک علماء کرام کی حکومت تھی کوئی فرقہ وارانہ فساد نہیں ہوا۔ جب سے غیر علماء کے ہاتھ آیا مسلسل خون بہہ رہا ہے، تعلیمی دنیا میں دینی اور دنیاوی تقسیم انگریز کی ایجاد ہے،۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت ٹرمپ کے لئے نوبل انعام کی سفارش واپس لے۔ سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ ٹرمپ کے ہاتھ سے فلسطینیوں، عراقیوں، افغانوں کا خون رس رہا ہے۔ ، ایران پر حملہ کرکے ٹرمپ نے قومی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ ، ہم ایران کی تائید نہ کریں تو کیا اسرائیل کی حمایت کریں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news today
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Multan news
India
Hindi news
breaking news
headlines
head lines
Urdu News
Editorial
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Current Affairs
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
مولانا فضل الرحمان
سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان
حکومت ٹرمپ
نوبل انعام
تبصرے
Please keep the discussion respectful.