ایران سے بجلی منقطع، مکران ڈویژن کو نیشنل گرڈ سے منسلک کردیا گیا
مکران ڈویژن کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے کا فیصلہ، بجلی بحال
ایران سے بجلی منقطع، مکران ڈویژن کو نیشنل گرڈ سے منسلک کردیا گیا ایران سے بجلی منقطع ہونےکے بعد مکران ڈویژن کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرکے بجلی بحال کردی گئی ہے۔ ترجمان کیسکو کے مطابق ایران سے ملنے والی بجلی دن 12 بجےسے منقطع ہے۔ گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی کے بعد فیڈرز کو مرحلہ وار بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق تربت،ہوشاب، پنجگور،گوادر، ڈور، پسنی اور اورماڑہ میں بجلی بحال کردی گئی ہے۔ جب کہ ایران سے بجلی دوبارہ بحالی کے سلسلے میں ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان کیسکو کا کہنا ہےکہ مکران ڈویژن کے تین اضلاع گوادر،کیچ اور پنجگور کو ایران سے 200 میگاواٹ بجلی ملتی ہے۔ ، بجلی بحالی کے لیےکیسکو اور ایرانی حکام رابطے میں ہیں۔ ترجمان کیسکو کا کہنا ہےکہ ایران سے بجلی کی بحالی کے بعد صورتحال معمول پر آسکے گی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
city news
Multan news
latest news
breaking news
news bulletin
Editorial
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
ترجمان
ایران سے بجلی منقطع
گرڈ اسٹیشنز
ترجمان کیسکو
بجلی بحالی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.