ایران نے افزودہ یورینیم کے ذخائر محفوظ کرلیے، سربراہ آئی اے ای اے
ایران یورینیم ذخائر محفوظ، آئی اے ای اے کی تصدیق
آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی کا کہنا ہے کہ اطلاع ملی ہے کہ ایران نے افزودہ یورینیم کے ذخائر کو محفوظ کرلیا۔ ، ایران کے پاس تکنیکی مہارت اور صنعتی صلاحیت موجود ہے، مسئلے کے سفارتی حل کا موقع ہے اسے ضائع نہیں کرنا چاہئے۔ اسرائیل کی جانب سے ایران پر 13 جون کو شروع کی گئی جارحیت کے بعد امریکا اور اسرائیل نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر خوفناک حملے کیے۔ ، جس میں فردو، اصفہان اور نطنز ایٹمی پلانٹس کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی ایٹمی صلاحیت تباہ کردی۔ ، اب وہ دوبارہ یہ صلاحیت حاصل نہیں کرسکے گا۔ امریکی ٹی وی سی این این کا کہنا ہے کہ پینٹاگون کی ڈیفنس انٹیلی جنس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی بمباری سے ایرانی ایٹمی پروگرام کا بنیادی ڈھانچہ تباہ نہیں ہوا۔ سی این این کی نیشنل سیکیورٹی کارسپانڈنٹ نتاشہ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے رپورٹ کی موجودگی کو تسلیم کیا ۔ لیکن یہ بھی کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ اس رپورٹ سے متفق نہیں ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Multan news
India
latest news
breaking news
news bulletin
Urdu News
Editorial
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
آئی اے ای اے
سربراہ آئی اے ای اے
افزودہ یورینیم
تکنیکی مہارت
صنعتی صلاحیت
ایٹمی تنصیبات پر خوفناک حملے
تبصرے
Please keep the discussion respectful.