پنجاب حکومت کا سرکاری اسپتالوں میں صحت کارڈ پروگرام بند کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا سرکاری اسپتالوں میں صحت کارڈ پروگرام بند کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا صحت کارڈ پروگرام ختم کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں صحت کارڈ پروگرام بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ،30 جون سےصحت کارڈ پرتمام طبی سہولیات بند کردی جائیں گی۔ صحت کارڈکمپنی کی طرف سےسرکاری اسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کوبھجوائے گئے مراسلے کے مطابق 30 جون سےصحت کارڈ پرتمام طبی سہولیات بند کردی جاییں گی۔ ،اب وزیراعلیٰ پنجاب کے نئے پروگرام کے تحت طبی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ سی ایم پنجاب کے نئے پروگرام کےتحت کورنیا ٹرانسپلانٹ کارڈ،کوکلیرٹرانسپلانٹ، بون میروٹرانسپلانٹ کارڈ لانچ کئےگئے ہیں۔ ،ڈائیلاسز،گردوں اورجگرکی پیوندکاری کیلئےالگ الگ کارڈ لانچ کئے گئے۔ بچوں میں دل کے علاج کیلئے چائلڈ کارڈ سرجری پروگرام بھی الگ سے کام کرے گا۔ ،پنجاب حکومت نےصحت کارڈ کو مختلف حصوں میں تقسیم کرکے لانچ کیا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.