دوبارہ سرکاری نوکری لینے پر پنشنرز کو پچھلی پنشن وصولی کی اجازت مل گئی
حکومت کا پنشنرز کیلئے بڑا فیصلہ: دوبارہ ملازمت پر بھی پنشن جاری
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پنشنرز کو دوبارہ ملازمت کے دوران پنشن وصول کرنے کی اجازت دے دی۔ ذرائع کے مطابق دوبارہ ملازمت کے دوران پنشن وصول کرنے کی اجازت اس شرط پر دی گئی ہے کہ ان کی تنخواہ سے ان کی مجموعی پنشن کے برابر رقم منہا کی جائے۔ اس اقدام سے ان ہزاروں پنشنرز کو فائدہ ہوگا جو ایک ملازمت سے ریٹائر ہونے کے بعد صدر سیکرٹریٹ، وزیراعظم سیکرٹریٹ، سپریم کورٹ پاکستان، سینیٹ سیکرٹریٹ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور الیکشن کمیشن پاکستان سمیت 36 مختلف اداروں میں دوبارہ نوکریاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اس سے قبل وزارت خزانہ نے دوبارہ ملازمت اختیار کرنے والے افراد کو یا تو تنخواہ لینے یا پنشن لینے کا اختیار دیا تھا اور دونوں کو ایک ساتھ حاصل کرنے سے روکا گیا تھا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
نیوز Pakistan news
Editorial
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
وفاقی حکومت
سرکاری نوکری
پنشن وصولی
مجموعی پنشن
وزیراعظم سیکرٹریٹ
صدر سیکرٹریٹ
سپریم کورٹ پاکستان
تبصرے
Please keep the discussion respectful.